ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈاکو صفت صہیونی فوجیوں نے نہتی فلسطینی خاتون لوٹ لی

ڈاکو صفت صہیونی فوجیوں نے نہتی فلسطینی خاتون لوٹ لی

Wed, 24 Aug 2016 11:42:17    S.O. News Service

رام اللہ،23؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نہتے فلسطینیوں کی لوٹ مارصہیونی فوج کا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔ صہیونی گماشتوں کے لوٹ مار کا شکار ایک فلسطینی خاتون سماجی کارکن بنی ہیں جو اردن سے واپس غرب اردن میں داخل ہو رہی تھیں کہ قابض فورسز نے نہ صرف خاتون کو گرفتار کر کے کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا بلکہ اس کے پرس میں موجود نقدی اس سے چھین لی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مقامی تنظیم آزاد شخصیات فورم کے چیئرمین خلیل عساف کی اہلیہ اردن سے واپس غرب اردن میں الکرامہ گذرگاہ پر پہنچیں تو صہیونی فوجیوں نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ان کا تمام سامان ضبط کر لیا گیا۔ ان کے پاس موجود پرس کی تلاشی لینے کے دوران پرس سے 1198اردنی دینار کی رقم بھی لوٹ لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی خاتون کو حراست میں لینے کے بعد معالیہ ادومیم حراستی مرکز منتقل کیا گیا جہاں انہیں کئی گھنٹے تک حسب بے جا میں رکھا گیا۔ صہیونی فوج نے الزام عاید کیا کہ فلسطینی خاتون کے پرس میں موجود رقمدہشت گردوں کے لیے لائی گئی تھی۔


Share: